نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج کہا ہے
کہ کمیشن اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن بیک وقت کرانے پر تیار ہےبشرطیکہ
تمام سیاسی پارٹیاں اس سے اتفاق کریں اور حکومت تمام لازمی وسائل اور
سلامتی دستے مہیا کرائے۔ ڈاکٹر زیدی سے جب پوچھا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی معاملہ پر
کمیشن کو جو خط
لکھا ہے اس پر پول پینل کا کیا موقف ہے تو انہوں نےکہاکہ
اگر سیاسی اتفاق رائے ہوتا ہے اور حکومت تمام ضروری وسائل اور فورسز مہیا
کراتی ہے تو کمیشن کو پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرنے پر کوئی
اعتراض نہیں ہے۔ وہ یہاں ووٹر بیداری پر تین روزہ بین اقوامی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔